اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی سینیٹ نے تحفظ پاکستان بل 2014 کو بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بل کی اپوزیشن سمیت کسی بھی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ کی جانب سے بل پیش کرنے والے زاہد حامد کا کہنا تھا کہ مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں نبردآزما ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بل کی مدد سے دہشت گردی کو کچلنے میں بڑی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ یہ بل پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں سے سے نمٹنے کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے اور پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کی کارروائیوں کی روک تھام کرتا ہے۔ اس سے پہلے اس بل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب متفقہ طور پر 25 جون کو منظور کرلیا گیا تھا۔ پاکستان کی حکومت نے اس بل کے مسودے میں حزبِ اختلاف کی تجویز کردہ ایک درجن سے زائد ترامیم کو قبول کرکے اس کی منظوری کو ممکن بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲